ؒلاہور کی سیشن عدالت نے ماڈل عبیرہ قتل کیس کی سماعت سترہ نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 11 نومبر 2015 11:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء)لاہورکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل شفیق نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی حکم کے باوجود تفتیشی افسر نے ملزم طوبی ،حکیم ذیشان اور فاروق الرحمن کو عدالت میں پیش نہ کیا جس پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے وکلا نے عدالت کوآگاہ کیا کہ ان کے خلاف ماڈل عبیرہ کے قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔

ملزمان کیخلاف کوئی گواہ اور شہادت موجود نہیں۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پولیس چالان میں ملزمان گنہگار قرار پاچکے ہیں جبکہ ملزمان پر فرد جرم بھی عائد کر دی گئی ہے۔ جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت سترہ نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کر لیا۔