سوزوکی پاکستان نے کلٹس کار کی پیداوار بند کرکے نئی گاڑی متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا

muhammad ali محمد علی بدھ 11 نومبر 2015 00:02

سوزوکی پاکستان نے کلٹس کار کی پیداوار بند کرکے نئی گاڑی متعارف کروانے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10 نومبر 2015 ء) سوزوکی پاکستان نے کلٹس کار کی پیداوار بند کرکے نئی گاڑی متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوزوکی پاکستان کی جانب سے کلٹس کار کی پیداوار بند کرکے نئی گاڑی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کلٹس کار کی جگہ سوزوکی سلیریو نامی کار کو متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جسے 2016 کی تیسری سہہ ماہی میں متعارف کروایا جائے گا۔

(جاری ہے)

سوزوکی دنیا بھر میں کلٹس کا نام مختلف گاڑیوں کے ساتھ استعمال کرتا رہا ہے لیکن پاکستان میں کلٹس کچھ مختلف ہے۔ آسان لفظوں میں اگر پاک سوزوکی کلٹس کی تعریف کرنے کو کہا جائے تو اسے بغیر ڈگی والی سوزوکی مرگلہ کہا جاسکتا ہے۔ اسے سال 2000 میں سوزوکی خیبر کے متبادل کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ اب 15 برس کی مسلسل پیداوار کے بعد اسے بند کرکے سوزوکی سلیریو جو کہ 2014 میں دنیا بھر میں متعارف کروائی گئی تھی، اس ب پاکستان میں بھی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :