شہباز شریف نے اپنا فرض بہتر طریقے سے نبھایا اسی لیے ان کی تعریف کی: حسن نثار
تازہ ترین : 1
شہباز شریف نے اپنا فرض بہتر طریقے سے نبھایا اسی لیے ان کی تعریف کی: حسن ..

شہباز شریف نے اپنا فرض بہتر طریقے سے نبھایا اسی لیے ان کی تعریف کی: حسن نثار

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10 نومبر 2015 ء) حسن نثار کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے اپنا فرض بہتر طریقے سے نبھایا اسی لیے ان کی تعریف کی۔ تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ نگار حسن نثار نے اپنے مداحوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی تعریف اس لیے کی کیونکہ انہوں نے اپنا فرض بہتر طریقے سے نبھایا تھا۔ ہمارے یہاں کوئی بھی شخص اپنا فرض بہتر طریقے سے نہیں نبھاتا، اسی لیے جب شہباز شریف نے کسی معاملے میں ذمہ داری سے اپنا کام کیا تو وہ ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/11/2015 - 23:38:27

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں