اے این پی بلوچستان کا افغان کلا سیکی موسیقی کے ممتاز گلوکار اور موسیقار یلتون ..
تازہ ترین : 1

اے این پی بلوچستان کا افغان کلا سیکی موسیقی کے ممتاز گلوکار اور موسیقار یلتون کی وفات پراظہار تعزیت

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء)عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی پریس ریلیز میں افغانستا ن کے کلا سیکی موسیقی کے ممتاز گلوکار اور موسیقار بیلتون کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی موت سے پشتون قوم ایک عظیم پشتو گلوکار سے محروم ہوگئی جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بیلتون جیسے ہنر مند کسی بھی معاشرے میں بہت کم پیدا ہوتے ہیں اور بیلتون نے ہمیشہ پشتون عوام کی مظلومیت دنیا تک پہنچائی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا بیلتون کا شمار ان چند فنکاروں میں ہے جو افغان موسیقی کے آسمان کے درخشاں ستارے ہیں عوامی نیشنل پارٹی مرحوم بیلتون کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/11/2015 - 23:06:09

اپنی رائے کا اظہار کریں