بے روز گاری کے خا تمے کے لیے نو جوانوں کو با عزت روزگار فراہم کر ینگے ، میجر (ر)طا ..
تازہ ترین : 1

بے روز گاری کے خا تمے کے لیے نو جوانوں کو با عزت روزگار فراہم کر ینگے ، میجر (ر)طا ہر صا دق خان

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء)عوام تعلیمی اداروں ،سڑ کوں بے روزگاری کے خا تمے کے لیے انڈسٹر یل سٹیٹ اور علاقے کی فلاح وبہبود اور اپنی آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کے لیے ضلع بھر میں ہمارے گروپ کے امیدواروں کو بھا ری اکثر یت سے کامیاب بنا ئیں،بے روز گاری کے خا تمے کے لیے نو جوانوں کو با عزت روزگار فراہم کر ینگے۔ ان خیالات کا اظہار سا بق ضلع نا ظم اٹک میجر طا ہر صا دق خان نے کونسلر کے امیدوار جمیل احمد خان کے زیر اہتمام محلہ صادق آباد میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ میجر طا ہر صا دق گروپ کی عوامی طا قت سے خا ئف ہو کر نام نہاد سیا سی لیڈر اپنے ذاتی مفا دات کی تکمیل کے لیے مشتر کہ طور پر سر گرم عمل ہیں لیکن انشا اﷲ اس میں ان کو منہ کی کھا نی پڑ ے گی اس موقع پر میجر گروپ یونین کونسل اجووالہ سے چیئرمین کے امیدوار سردار مختیار احمد عرف ننھا خان، وائس چیئرمین سردار ممتاز خان،کونسلر جمیل احمد خان، ملک نصرت،ڈاکٹر ربنواز مہورہ،عامر خان ،صوبیداراحمد خان، جمیل خان، طاہر خان بھی موجود تھے سابق تحصیل ناظم سردار افتخار عرف مٹھو خان نے کہا کہ سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق نے ضلع بھر میں جتنے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اس کی مثال ملکی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی21ہزار ملازمین کو بھرتی کیا اور ضلع اٹک کو مثالی بنایا میجر گروپ اب بھی اس مشن کو لے کر آگے نکلا ہے اور19نومبر کے انتخابات میں بھر پور طریقے سے کامیابی حاصل کریں گے چیئرمین کے امیدوار سردار مختیار احمد عرف ننھا خان نے کہا کہ عوام کی طرف سے ملنے والی پذیرائی اور محبت پتہ دیتی ہے کہ واقعی میجر طاہر صادق اٹک کے ہیرو اور محسن ہیں ہزاروں افراد کو روزگار اربوں روپے سے یونیورسٹی ،کالجز، سکولوں کی اپ گریڈیشن ، مواصلات ، بجلی ، سوئی گیس جیسے منصوبے تاریخی کارنامے ہیں اور میجر طاہر صادق گروپ کے امیدواران ہی عوام کی خدمت کرنا جانتے ہیں اٌنھوں نے کہا عوامی خدمت میں ہی سکون ہے میجر طاہر صادق منتخب ہونے کے بعد ا ٹک کے عوام کیلئے نوکریاں اور ترقیاتی کاموں پر بھر پور توجہ دیں گے اٌنھوں نے کہا کہ سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے اٹک کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے جس کی مثال ضلع اٹک کی111سالہ تاریخ میں کہیں نہیں ملتی ہے آپ لوگ الیکشن کے دن سائیکل پر مہر لگا کر ہمیں کامیاب کریں ہم آپ کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اس موقع پر وائس چیئرمین سردار ممتاز خان،کونسلر جمیل احمد خان،صوبیدار احمد و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

وقت اشاعت : 10/11/2015 - 23:04:07

اپنی رائے کا اظہار کریں