ڈائریکٹریٹ ہیلتھ فاٹا میں میڈیسن ٹینڈر کھولنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

منگل 10 نومبر 2015 23:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) 10 نومبرایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا محمد اسلم کمبوہ کی نگرانی میں ادویات کے ٹینڈر کھولنے کے سلسلے میں ایک تقریب منگل کے روز ڈائریکٹر یٹ ہیلتھ فاٹا پشاور میں منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر یٹ ہیلتھ فاٹاکے ترجمان کے مطابق تقریب میں میڈیسن ٹینڈر کھولے گئے جس میں فارمیسی کمیٹی کے ممبروں نے بھی شرکت کی ۔ ٹینڈروں میں حصہ لینے والی کمپنیوں کی تعداد 54 تھی اور ان کی موجودگی میں کوٹیشن کھولی گئیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ فاٹا ڈاکٹر ظفیر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :