دینی مدارس کے خلاف پروپیگنڈے اور اہل مدارس سے امتیازی سلوک کیخلاف وفاق المدارس العربیہ کی بیداری تحریک کا آغاز آ اسلام آباد کنونشن سے ہوگا، مولانا حنیف جالندھری

ملک بھر میں 16اجتماعات منعقد کیے جائیں گے، صحا فیوں سے گفتگو

منگل 10 نومبر 2015 23:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) دینی مدارس کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے اور اہل مدارس سے امتیازی سلوک کے خلاف وفاق المدارس العربیہ کی بیداری تحریک کا آغاز آج 11 نومبر کو اسلام آباد کنونشن سے ہوگا،ملک بھر میں 16اجتماعات منعقد کیے جائیں گے،وفاق المدارس کے قائدین اور اہم شخصیات شرکت کریں گی،وفاق المدارس کے اہم قائدین اسلام آباد پہنچ گئے،دارالعلوم زکریا ترنول میں مدارس کنونشن آج ہو گا کنونشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران بیداری مہم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ دینی مدارس کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے اور اہل مدارس سے امتیازی رویے کے تدارک کے لئے وفاق المدارس کی مجلس عاملہ نے ملک بھر میں اجتماعات کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے-انہوں نے بتایا کہ ملک کے تمام اضلاع کو زونز میں تقسیم کر کے ہر زون میں الگ الگ اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا پہلے دوماہ کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے مختلف مقامات پر آٹھ اجتماعات انعقاد پذیر ہوں گے اور اگلے مرحلے میں سندھ اور بلوچستان میں اجتماعات ہوں گے-یوں یہ مہم چار ماہ تک جاری رہے گی-مولانا جالندھری نے بتایا کہ ان اجتماعات کا آغاز دارالعلوم زکریا ترنول سے 11نومبربروز بدھ سے کیا جا رہا ہے-اس اجتماع میں راولپنڈی ڈویڑن،اسلام آباد اور کشمیر کے لوگ شرکت کریں گے ،اجتماع کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں اور وفاق المدارس کے قائدین اسلام آباد پہنچ گئے ہیں

متعلقہ عنوان :