پاکستان چیزنگ پاور نہیں رکھتا، پہلے بیٹنگ کرے: قومی کرکٹرز
تازہ ترین : 1
پاکستان چیزنگ پاور نہیں رکھتا، پہلے بیٹنگ کرے: قومی کرکٹرز

پاکستان چیزنگ پاور نہیں رکھتا، پہلے بیٹنگ کرے: قومی کرکٹرز

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء)قومی کرکٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان چیزنگ پاور نہیں رکھتا، ابو ظہبی میں ہونے والی پاکستان انگلینڈ ون ڈے سیریزمیں پہلے بیٹنگ کو ترجیح دینی چائیے۔قذافی اسٹیدیم میں قائد اعظم ٹرافی کے میچز جاری ہیں، منگل کے روز قومی کھلاڑٰیوں احسان عادل اور صہیب مقصود نے اپنے میچوں میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابو ظہبی میں پاکستان انگلینڈ ون ڈے سیریز میں پاکستان کو پہلے بیٹنگ کو ترجیح دینی چاہئے، کیوں کہ رن چیز کرتے ہوئے قومی ٹیم پریشر کا شکار ہو سکتی ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہونے والے میچز میں کامیابی کے بعد قومی ٹیم پر اعتماد انداز میں گراؤنڈ میں اترے گی، اس لیے بہتری کی امید رکھتے ہیں۔

وقت اشاعت : 10/11/2015 - 23:01:03

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں