ایف آئی اے کا اسلحہ ڈیلر کی دکان پر چھاپہ، افواج پاکستان کے زیر استعمال آلات برآمد

منگل 10 نومبر 2015 22:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے الحارث ٹریڈر نامی اسلحہ ڈیلر کی دکان پر چھاپہ مار کارروائی کرکے افواج پاکستان کے زیراستعمال اسلحے سے متعلق آلات برآمد کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے گزشتہ روز الحارث ٹریڈر نامی اسلحہ ڈیلر کی دکان پر چھاپہ مارا اور وہاں سے افواج پاکستان کے زیراستعمال اسلحے سے متعلق آلات برآمد کرلیے جبکہ ایف آئی اے نے اسلحہ کی خریدوفروخت سے متعلق ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیاہے۔ دکان سے برآمد کی گئی اشیا میں ڈبل ٹو تھری رائفل کے بیرل بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :