کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی 3 ٹارگٹ کلر سمیت 6 دہشتگرد گرفتار

سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے بھارت سے تربیت لینے کا اعتراف کیاہے

منگل 10 نومبر 2015 22:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے سانحہ 12 مئی میں ملوث ملزم سمیت 6دہشتگردوں کو گرفتار کرلیاہے، سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے بھارت سے تربیت لینے کا اعتراف کیاہے۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ نے بتایا کہ گرفتارملزمان محمد شاہد،کاشان اور اسماعیل کا تعلق سیاسی جماعت جبکہ ملزم شاہ جلال اور محمد شاکر کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ گرفتار ملزم دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں گرفتار ملزموں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ملزم محمد شاہد نے رئیس مما کے حکم پر 12 مئی کو بلوچ کالونی پل کے نیچے فائرنگ کرکے 7 افراد کو قتل کیا تھا۔ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ملزمان نے پڑوسی ملک بھارت سے تربیت لینے کا اعتراف کیا ہے۔ ادھر ایس پی لانڈھی افنان امین کے مطابق کورنگی زمان ٹاؤن سے ڈاکٹرز کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گروہ کے ایک کارندے کو گرفتار کرلیاہے۔ ملزم فہد حسین نے 5ڈاکٹرز سمیت 7افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے،

متعلقہ عنوان :