اختر رسول اور سیدندیم شاہ کی سردارایاز صادق کو دوبارہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک باد

منگل 10 نومبر 2015 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء ) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اختر رسول اور سیدندیم شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے دوبارہ قومی اسمبلی کااسپیکر منتخب ہونا دراصل جمہوریت کی فتح ہے آپ عوام کی عدالت سے سرخرو ہور کر آئے ہیں اور حلقے کے ووٹروں نے مسلم لیگ کو کامیاب ثابت کرو ا کر ثابت کیا ہے کہ ان کا پہلا فیصلہ بھی درست تھ اور اب اپنے فیصلے پر مہر ثابت کردی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید ندیم شاہ اور اختر رسول نے قومی اسمبلی کے نو منتخب اسپیکر ایاز صادق کو پھولوں کاتحفہ پیش کیا جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔