پریڈی پولیس کا ملتی نیشنل کمپنی کے پاکستان میں نمائندے کے ہمراہ صدر بوہری بازار میں چھاپہ ، جعلی کاسمیٹکس بنانے اور سپلائی کرنے والے جعلساز گروہ کی پولیس سے مزاحمت
منگل 10 نومبر 2015 22:37
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء) پریڈی پولیس کا ملتی نیشنل کمپنی کے پاکستان میں نمائندے کے ہمراہ صدر بوہری بازار میں چھاپہ ، جعلی کاسمیٹکس بنانے اور سپلائی کرنے والے جعلساز گروہ کی پولیس سے مزاحمت، ملٹی نیشنل کمپنی کے نمائندے پر حملہ ملزمان فرار ، جعلی کاسمیٹکس برآمد، تفصیلات کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنی کیرالان KRYLONکی مشہورِ زمانہ کاسمیٹکس کو اسی نام اور پیکنگ میں جعلی تیار کر کے سپلائی اور فروخت کرنے والے دکاندار و جعلساز گروہ کے خلاف پریڈی تھانہ میں ملٹی نیشنل کمپنی بیس BASE، انٹرنیشنل کے پاکستان میں نمائندے (اٹارنی) فرید بھٹی نے مقدمہ الزام 625/15درج کرایا۔
پریڈی پولیس نے مدعی کے ہمراہ صدر بوہری بازار میں ایک دکان نیو اسٹینڈرڈ اسٹور پر چھاپہ مارا تو دکانداروں اور جعلساز گروہ نے پولیس سے مزاحمت کی اس دوران جعلساز دکاندار حنیف، احمد اور محبوب جو مقدمہ میں نامزد ہیں فرار ہو گئے۔(جاری ہے)
پولیس نے جعلی تیار کی گئی کاسمیٹکس بڑی تعداد میں قبضے میں لے لیں۔ پولیس مقدمہ میں نامزد ملزمان کی گرفتار ی کے لئے کروائی کر رہی ہے۔
اُدھر ملٹی نیشنل کمپنی کیرالان کی نمائندہ ٹیم بھی مارکٹوں کا سروے کر رہی ہے ۔ واضع رہے کہ ملٹی نیشنل کمپنی کیرالان KRYLON، کی کاسمیٹکس دنیا بھر میں نہ صرف مشہور ہیں بلکہ معیار کے اعتبار سے بھی منفرد ہیں۔ جعلساز گروہ مذکورہ کمپنی کی کاسمیٹکس کمپنھی کے نام اور ہو بہ ہو پیکنگ میں مارکیٹوں میں سپلائی اور فروخت کررکھا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.