چیچہ وطنی، بلدیاتی انتخابات میں باپ بیٹا ایک دوسرے کے مدمقابل،باپ کو باجا اور ..
تازہ ترین : 1

چیچہ وطنی، بلدیاتی انتخابات میں باپ بیٹا ایک دوسرے کے مدمقابل،باپ کو باجا اور بیٹے کو ٹوتھ برش کا انتخابی نشان الاٹ

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء) دوسرے مرحلہ کے بلدیاتی انتخابات میں باپ بیٹا ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں،حلقہ نمبر18گؤشالہ سے محمد صدیق بٹ آزادحیثیت میں جنرل کونسلر کا الیکشن لڑ رہے ہیں جنہیں باجا کا انتخابی نشان الاٹ ہوا ہے،اسی حلقہ سے انکے صاحبزادے محمد عتیق بٹ بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جنہیں ٹوتھ برش کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے،دونوں پر عزم ہیں کہ19نومبر کے انتخابات میں کامیابی انکے قدم چومے گی اور حلقہ کے عوام انکے ساتھ ہیں،باپ اور بیٹے نے منتخب ہونے کی صورت میں حلقہ میں تعمیروترقی کے عزم کااعادہ کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 10/11/2015 - 22:37:21

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں