بیلا روس کے وزیر اعظم کی ایوان صدرآمد، ممنون حسین نے مرکزی دروازے پر استقبال کیا

دونوں ممالک کے وفود مابین اعلیٰ سطحی مذاکرات ، دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

منگل 10 نومبر 2015 22:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء) بیلا روس کے وزیر اعظم آندرے کوبیکوف ایوان صدر پہنچ گئے۔ صدر ممنون حسین نے معزز مہمان کا مرکزی دروازے پر استقبال کیا۔ منگل کو بیلا روس کے وزیر اعظم آندرے کوبیکوف ایوان صدر پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیاگیا ۔ اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز ‘ وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

صدر ممنون حسین نے معزز مہمان کا مرکزی دروازے ر دیگر وزراء کے ساتھ استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے وزیر اعظم آندرے کوبیکوف کو پھول پیش کئے۔ بعدازاں پاکستان اور بیلاروس کے وفود کے درمیان باضابطہ بات چیت ہوئی جن میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے وفد کی قیادت صدر مملکت ممنون حسین اور بیلا روس کے وفد کی قیادت وزیر اعظم آندرے کوبیاکوف نے کی ۔

پاکستانی وفد میں وفاقی وزیر برائے صنعت غلام مرتضیٰ خان جتوئی ، وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سکندرحیات بوسن، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمن اور وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے خارجہ امور طارق فاطمی شامل تھے۔بیلا روس کے وفد میں وزیربرائے صنعت، وزیر برائے تعمیرات،وزیربرائے زراعت و خوراک ، وزیر برائے تعلیم ، ڈپٹی وزیر خارجہ اور بیلا روس کے سفیر برائے پاکستان شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :