ضلع کونسل وہاڑی کی چئیرمین شپ کیلئے سیاسی میدان سج گیا ، جوڑ توڑ شروع، سیاسی گروپوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے رابطے تیز ، تہمینہ دولتانہ،نذیر احمد،پیر غلام محیٰ الدین چشتی کا چئیرمین کیلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

منگل 10 نومبر 2015 22:32

بورے والا ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء )ضلع کونسل وہاڑی کی چئیرمین شپ حاصل کرنے کے لئے یہاں سیاسی میدان سج گیا ہے بڑے سیاسی گروپوں نے جوڑ توڑ باہمی رابطوں کے ذریعے تحصیل بوریو الا ،وہاڑی اور تحصیل میلسی کے بااثر سیاسی گروپوں کی حمایت حاصل کرنے کے لئے رابطے تیز کر دئیے ہیں مسلم لیگی رہنماء محترمہ تمہینہ دولتانہ ایم این اے، سابق صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمد آرائیں ایم این اے ،چوہدری ارشادا حمد آرائیں ایم پی اے،میاں ثاقب خورشید ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیر پیر غلام محیٰ الدین چشتی نے باہمی طور پر اتحاد کر کے مشترکہ طور پر چئیرمین ضلع کونسل وہاڑی کا امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے اس گروپ نے دیگرسیاسی گروپوں سے رابطوں اوور جوڑ توڑ کے لئے بورے والا سے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشادا حمد آرائیں کو اپنا گروپ لیڈر نامزد کیا ہے جو تمام سیاسی گروپوں سے رابطہ کی ذمہ داری سر انجام دینگے دریں اثناء ضلع وہاڑی کے تمام سینئر اور قد آور سیاستدان سعید احمد خاں منہیس ایم این اے ،محترمہ تمہینہ دولتانہ ایم این اے ،طاہر اقبال چوہدری ایم این اے، سیدساجد مہدی سلیم ایم این اے اور انکے بڑے بھائی سابق ضلعی ناظم سید شاہد مہدی نسیم ،سابق صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمد آرائیں ایم این اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں ایم پی اے ،میاں ثاقب خورشید ایم پی اے ،نعیم خان بھابھہ ایم پی اے ،بلال اکبر بھٹی ایم پی اے اور چوہدری محمد یوسف کسیلیہ ایم پی اے ،تحریک انصاف کی طرف سے ممتاز خان کچھی سابق چئیرمین ضلع کونسل اور سابق وفاقی وزیر نواب احسن خاں خاکوانی میدان عمل میں پوری دلچسپی کے ساتھ سیاسی صورتحال کا جائزہ لے لئے ہیں سیاسی اورعوامی حلقوں میں یہاں ضلع کونسل وہاڑی کی چئیرمین شپ کے لئے تحصیل بورے والا سے سابق صوبائی وزیر پیر غلام محیٰ الد ین چشتی کے صاحبزادے پیر مطیب چشتی ،تحصیل وہاڑی سے طاہر اقبال چوہدری ایم این اے کے چھوٹے بھائی زاہد اقبال چوہدری میلسی سے سابق صوبائی وزیر سعید احمد خاں منہیس کے صاحبزادے اور موجودہ صوبائی وزیر برائے خصوصی تعلیم آصف سعید منہیس کے بڑے بھائی عاصم سعید منہیس کے نام گردش کررہے ہیں ۔