ایف بی آر نے لیسکو میں کروڑوں روپے کے غبن کی تحقیقات کا آغاز کردیا
تازہ ترین : 1

ایف بی آر نے لیسکو میں کروڑوں روپے کے غبن کی تحقیقات کا آغاز کردیا

اسٹنٹ ڈائریکٹر جمیل خاں میو انکوائری آفیسر مقرر ،پھول نگر ڈویژن میں 11کروڑ روپے کا غبن کیا گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو ) میں کروڑوں روپے کے غبن کی تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ ایف آئی اے نے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر ز لیسکو مصدق ملک کی ہدایت پر لیسکو میں کروڑوں روپے کے غبن کی تحقیقات آغا ز کرتے ہوئے اسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے جمیل خاں میو کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا ۔ایف آئی اے کے مطابق لیسکو پھول نگر ڈویژن میں ریونیوآفیسر کی ملک بھگت سے 11کروڑ روپے کا غبن کیا گیا جس پر ایف آئی اے ریونیور آفیسر محمد فاروق کو معطل کرتے ہوئے لیسکو سے ریونیو کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/11/2015 - 22:25:05

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں