حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا

معاملات طے نہ ہونے پر مالکان نے نومبر میں کرشنگ سیزن شروع نہ کرنے کی دھمکی دیدی

منگل 10 نومبر 2015 22:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء) حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ، معاملات طے نہ ہونے پر مالکان نے نومبر میں کرشنگ سیزن شروع نہ کرنے کی دھمکی دیدی ۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے چیئرمین جاوید کیانی کا کہنا ہے کہ شوگر انڈسٹری نامساعد حالات سے گزر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اسی لئے کسانوں کو بروقت ادائیگیاں نہ ہو پائیں اور سبسڈی کے باوجود ساڑھے 6لاکھ ٹن چینی بھی برآمد نہ کر سکے۔

جاوید کیانی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کرشنگ سیزن شروع ہونے سے پہلے 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جائے ،گنے کی قیمت کا تعین تمام صوبوں میں یکساں ہونا چاہئے اور پچھلے 3سال سے قابل ادائیگی ریبیٹ ملوں کو فوری ادا کی جائے ۔ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو پنجاب میں کرشنگ سیزن کے آغاز میں تاخیر ہوسکتی ہے اور ذمے دار حکومت ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :