پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں مکمل ،12اضلاع میں پولنگ 19نومبرکو ہو گی

بیلٹ پیپرزکی چھپائی کا کام مکمل کرلیاگیا،ترسیل 15نومبرسے شروع ہو گی،بیلٹ باکسزاور ووٹرزاسکرین سمیت دیگر پولنگ کے سامان کی ترسیل ریٹرننگ افسروں کوشروع

منگل 10 نومبر 2015 22:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن حکام نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں مکمل کر لیں، صوبے کے 12اضلاع میں پولنگ 19نومبرکو ہو گی۔پنجاب الیکشن کمیشن حکام کے مطابق دوسرے مرحلے میں سرگودھا،ساہیوال،گوجرانوالہ،اٹک،جہلم،میانوالی،چنیوٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،حافظ آباد، منڈی بہا ؤالدین، شیخوپورہ اورخانیوال کے اضلاع میں پولنگ ہو گی۔

(جاری ہے)

بیلٹ پیپرزکی چھپائی کا کام مکمل کرلیاگیاہے،ترسیل 15نومبرسے شروع ہو گی،بیلٹ باکسزاور ووٹرزاسکرین سمیت دیگر پولنگ کے سامان کی ترسیل ریٹرننگ افسروں کوشروع کردی گئی ہے۔دوسرے مرحلے کے انتخابات کے لیے11ہزار938پولنگ اسٹیشن اور 34 ہزار88پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے،65پولنگ اسٹیشن عمارتیں نہ ہونے کے باعث ٹینٹوں میں بنیں گے،ایک لاکھ10ہزار636افراد پرمشتمل پولنگ عملہ ڈیوٹی دے گا۔

متعلقہ عنوان :