لاہو ر، نجی ائیر لائن کے طیارہ کو حادثہ کا ذمہ دار پائلٹ کو قرار دیدیا گیا، رپورٹ تیار

منگل 10 نومبر 2015 22:23

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء) نجی ایئرلائن کے طیارے حادثے پر ایوی ایشن ماہرین نے رپورٹ تیار کر لی ہے جس میں ماہرین نے طیارے کے حادثے کا ذمہ دار پائلٹ کو قرار دیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہاگیاہے کہ نجی ایئرلائنز کے پائلٹ نے لینڈنگ کے وقت ایس او پیز کو مد نظر نہیں رکھا جبکہ معاون پائلٹ نے محفوظ لینڈنگ کیلئے ایک اور مزید چکر لگانے کا مشورہ دیا تھا جسے پائلٹ نے رد کرتے ہوئے جہاز کو لینڈ کروا دیا جس کے باعث طیارہ رگڑیں کھاتا ہو گھاس والے علاقے میں چلا گیا۔واضح رہے کہ شاہین ایئرلائن کا طیارہ چند روز قبل لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت حادثے کا شکار ہو گیاتھا جس کے باعث 20سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :