مس کنڈکٹ اور اختیارات کا غلط استعمال،سپریم جوڈیشل کونسل کا لاہور ہائیکورٹ کے دو ججوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

منگل 10 نومبر 2015 22:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء) سپریم جوڈیشل کونسل نے لاہور ہائیکورٹ کے دو ججز جسٹس شاہد حامد ڈار اور جسٹس مظہر علی اکبر نقوی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دونوں ججز پر مس کنڈکٹ اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا اطلاعات کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے لاہور ہائیکورٹ کے دو ججوں جسٹس شاہد حامد ڈار اور جسٹس مظہر علی اکبر نقوی کو نوٹس بھی جاری کر دئیے ہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں ججز پر مس کنڈکٹ اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات ہیں۔ 12 نومبر کو سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :