حکومت پنجاب کی جانب سے فیکٹری حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے ورکر کے ورثاء کو پانچ لاکھ روپے کا چیک دیدیا گیا

منگل 10 نومبر 2015 22:20

چشتیا ں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء) حکومت پنجاب کی جانب سے ڈی سی او بہاولنگر سیّد حید ر اقبال، اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں چوہدری ارشد محمود سدھو کے ہمراہ چشتیاں کے نواحی چک 24گجیانی میں سندر انڈسڑیل اسٹیٹ میں فیکٹری کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ورکر ساجد شریف (مرحوم)کے والد محمد شریف کو پانچ لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کے علاوہ گاؤں کے معززین بھی موجود تھے۔ڈی سی او بہاولنگر نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔