راولپنڈی اسلام آباد میں (کل) سے راولپنڈی اسلام آباد میں پاسپورٹ گھروں میں فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان
ماضی میں نہ صرف غیرملکیوں کوشناختی کارڈ جاری کئے گئے بلکہ انہیں نادرا میں بھرتی کیا گیا ،چودھری نثار
منگل 10 نومبر 2015 22:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء)وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے راولپنڈی اسلام آباد میں (کل) بدھ سے راولپنڈی اسلام آباد میں پاسپورٹ گھروں میں فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ چار ماہ بعد ملک بھر میں پاسپورٹ کی ہوم ڈیلیوری شروع ہوجائے گی،ماضی میں نہ صرف غیرملکیوں کوشناختی کارڈ جاری کئے گئے بلکہ انہیں نادرا میں بھرتی کیا گیا میں اب بھی کرپشن کیخلاف کارروائی سے مطمئن نہیں ہوں ،چاہتاہوں کہ جتنی تیزی سے کرپشن پھیلی اتنی تیزی سے ختم ہونی چاہیے،ملک بھرمیں بین الاقوامی معیار کے میگاسنٹر قائم کئے جائیں گے، ہم نے حرام کھانے والوں کاراستہ روکنا ہے اور عوام کو سہولتیں فراہم کرنی ہیں۔
بدھ کو نادرا ہیڈ کوارٹر میں بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے آن لائن اوریجن کارڈ کے اجراء اور راولپنڈی اسلام آباد میں ہوم ڈیلیوری پاسپورٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ ہم پاکستانیوں کیلئے آسانیا ں پیدا کرناچاہتے ہیں روز اول سے میری کوشش رہی ہے کہ شناختی کارڈ اورپاسپورٹ کے حوالے سے عوام کو سہولتیں دی جائیں ہم نے تمام مقاصد حاصل کرلئے ہیں اگلے چھ سے آٹھ مہینوں میں ا یک بڑی تبدیلی نظر آئے گی اورسہولتیں عوام استعمال کرسکیں گے ماضی میں غیرملکیوں کوشناختی کارڈ دیئے گئے اورنادرا میں بھی غیرملکی بھرتی کئے گئے نادرا میں کرپٹ لوگ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں میں ان اداروں سے کچھ نہیں مانگتا صرف یہ ڈیمانڈ ہے کہ ادارے کو مکمل طورپر کرپشن سے پاک کردو۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.