کچھ عرصہ قبل کراچی میں مارا گیا خطرناک دہشت گرد نائن الیون حملے کے ماسٹر مائینڈ ..
تازہ ترین : 1

کچھ عرصہ قبل کراچی میں مارا گیا خطرناک دہشت گرد نائن الیون حملے کے ماسٹر مائینڈ خالد شیخ کا بھانجا نکلا

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10 نومبر 2015 ء) کچھ عرصہ قبل کراچی میں مارا گیا خطرناک دہشت گرد نائن الیون حملے کے ماسٹر مائینڈ خالد شیخ کا بھانجا نکلا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی چینل جیو نیوز کے اینکر شاہزیب خانزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل کراچی میں مارا گیا خطرناک دہشت گرد نائن الیون حملے کے ماسٹر مائینڈ خالد شیخ کا بھانجا تھا۔ ادریس بلوچ القائدہ کا اہم رہنما تھا جو 18 اگست کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔ شاہزیب خانزادہ نے مزید بتایا ہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ خالد شیخ کے خاندان کے دوسرے کئی افراد پاکستان میں ناصرف موجود ہیں بلکہ کافی متحرک بھی ہیں۔
وقت اشاعت : 10/11/2015 - 22:19:10

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں