جنسی استحسال کا نشانہ بننے والی لڑکی نے انصاف لینے کیلئے خودکشی کی دھمکی دیدی

ش

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 10 نومبر 2015 22:08

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء) جنسی استحصال کا شکار ہونے والی لڑکی ندا نے شرم ناک حرکت کرنے والوں کو کڑی سے کڑی اور عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بننے والی ’’ندا حنیف‘‘ نے صحافیوں کے سامنے ہاتھ باندھتے ہوئے ہا کہ اگر ملزموں کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو میں خودکشی کر لوں گی۔

اس کے والد محمد حنیف نے بتایا کہ وہ کرایہ کے مکان میں رہتا ہے۔ ٹیکسی پر ڈرائیونگ کر کے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے بڑی مشکل سے گزر بسر ہو تی ہے جبکہ ملزمان بڑے با اثر ہیں وہ مختلف ذرائع سے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔اسکی بیوی نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزمان نے میری بیٹی سے گن پوائنٹ پر زیادتی کی ہے اب وہ موبائل پر دھمکیاں دیتے ہیں کہ کیس کی پیروی چھوڑ دو ورنہ وہ حشر کریں گے کہ دنیا یاد کرے گی۔

(جاری ہے)

محمد حنیف اسکی بیوی اور متاثرہ لڑکی’’ن‘‘ نے روتے ہوئے ہاتھ باندھتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو سخت سے سخت ترین سزا دی جائے اور اس ویڈیو کیس کو دہشت گردی عدالت میں بھیجا جائے تا کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔ واضح رہے گذشتہ روز ایم پی اے ملک محمد احمد خان بھی متاثرین کے گھر گئے اور انھیں انصاف کی یقین دھانی کروائی انھوں نے کہا کہ ملزمان کو عبرت ناک سزا دلوائی جائے گی۔ سیاسی مذہبی تنظیموں نے اس واقعہ کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :