ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت ایک ارب روپے کے فنڈز

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 10 نومبر 2015 22:06

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء) صوبہ بھر میں ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحٹ ایک ارب روپے کے فنڈز جاری کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اسی طرح ٹی بی کنٹرول پروگرام کیلئے 100 ملین‘ نیشنل بلڈ ٹرانسولشن پروگرام کیلئے 30 کروڑ روپے اسی طرح تھلیسمیا کے پروگرام کیلئے 58 کروڑ 54 لاکھ روپے کی رقم صوبہ بھر میں خرچ کی جارہی ہے حکومت پنجاب کی جانب سے ایچ آئی وی ایڈز کنٹرول پروگرام فیز III کیلئے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں 35 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ اس وقت ایڈز ‘ ہیپاٹائٹس‘ تھلیسمیا اور خون کے کینسر کی مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے صوبہ بھر میں ان بیماریوں کو کنٹرول کرنے کیلئے بھاری رقم مختص کی ہے۔