چک امر سنگھ میں ناجائز تعلقات کے شعبے میں لڑکا اور لڑکی قتل
تازہ ترین : 1

چک امر سنگھ میں ناجائز تعلقات کے شعبے میں لڑکا اور لڑکی قتل

پاکپتن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء) نواحی علاقے چک امر سنگھ میں ناجائز تعلقات کے شعبے میں لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چک امر سنگھ کے ابراہیم وغیرہ کو شک تھا کہ چک امر سنگھ کے حاضر خاں کھرل کے بیٹے شاہ رسول کے محمد یار کھرل کی بیٹی شگفتہ بی بی سے ناجائز تعلقات ہیں۔ گذشتہ روز شاہ رسول گھر سے اڈا پر درزی سے کپڑے لینے کے جا رہا تھا کہ ابراہیم وغیرہ سات افراد نے نے اس کو پکڑ لیا، تشدد کا نشانہ بنایا پھرفصل کپاس کے قریب فائرنگ کرکے قتل کر دیا بعد میں محمد یار کھرل کی بیٹی شگفتہ بی بی کو پکڑ کر فصل کپاس میں لے جا کراسے بھی فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔پولیس کلیانہ نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

وقت اشاعت : 10/11/2015 - 21:50:18

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں