جے یو آئی آئین اور قانون کے مطابق ہر جگہ نئے مدارس کھولے گی ،علامہ راشد محمود سومرو

حکومت بلدیاتی انتخابات میں پی پی امیدواروں کا مقابلہ اور شہید ڈاکٹر خالد سومرو کے قاتلوں کو معاف نہ کرنے پر دینی مدارس ، علماء کرام اور کارکنان کیخلاف انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے،سیکرٹری جنرل جے یو آئی

منگل 10 نومبر 2015 21:36

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ میں نئے مدارس کے قیام پر لگائی جانی والی پابندی کو غیر آئینی اور دین دشمن قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جے یو آئی آئین اور قانون کے مطابق ہر جگہ نئے مدارس کھولے گی سکھر سے صوبائی ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات مولانا عبدالحق مہر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جے یو آئی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں پی پی کے امیدواروں کا بھرپور مقابلہ کرنے اور شہید ڈاکٹر خالد سومرو کے قاتلوں کو معاف نہ کرنے پر دینی مدارس ، علماء کرام اور جے یو آئی کے کارکنان کیخلاف انتقامی کاروائیاں کررہی ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ سندھ میں غیر ملکی ایڈز پر چلنے والی این جی اوز اور پرائیوٹ اسکولوں ، ہوٹلوں کیلئے تو کوئی قانون نہیں جوئے شراب منشیات سمیت بے حیائی کے اڈے چلانے پر کوئی کاروائی نہیں ہوتی مگر افسوس کہ امن کے گہوارے دینی مدارس اور مساجد اور علماء کرام کو جبر و ستم کو نشانہ بنا کر اللہ کے عذاب کو دعوت دی جا رہی ہے انہوں نے سندھ حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر مدارس یا پھر علماء کرام کیخلاف انتقامی کاروائیاں بند نہ کی گئی تو جے یو آئی سندھ بھر میں دما دم مست قلندر ہو گا

متعلقہ عنوان :