ٹیکسوں کی عدم ادائیگی ، پی آئی اے کے تمام بنک اکاؤنٹس منجمد

آئل ئل کمپنیوں نے بھی عدم ادائیگی پر تیل فراہم کرنے سے انکار کردیا

منگل 10 نومبر 2015 21:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) ایف بی آر نے ٹیکسوں کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے تمام بنک اکاؤنٹس منجمد کردئیے،آئل کمپنیوں نے بھی عدم ادائیگی پر تیل فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکسوں کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کو نوٹسز جاری کئے تھے لیکن نوٹسز کے باوجود نہ تو پی آئی اے نے جواب دیا اور نہ ہی ٹیکس جمع کروائے جس پر ایف بی آر نے کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اے کے تمام بنک اکاؤنٹس منجمد کردئیے ہیں۔

دوسری جانب آئل کمپنیوں نے بھی عدم ادائیگی کی بناء پر پی آئی اے کو تیل کی فراہمی سے انکار کردیا ہے۔نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے چیف فنانشل آفیسر کے بیرون ملک دورے کی وجہ سے واجبات ادا نہیں کئے جاسکے،واضح رہے کہ بنک اکاؤنٹس منجمد ہونے کی وجہ سے لیز پر حاصل کئے گئے طیاروں کی ادائیگی بھی نہیں ہوسکی،پی آئی اے نے سعودی عرب،ابوظہبی اور دبئی کی تیل کمپنیوں کو بھی لاکھوں ڈالر ادا کرنے ہیں۔

متعلقہ عنوان :