قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس ، ممبران نے وزارت داخلہ سے ذاتی کاموں کی درخواستوں کے ڈھیر لگا دیئے

منگل 10 نومبر 2015 21:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ممبران وزارت داخلہ سے عوامی مسائل کی بجائے ذاتی کاموں کی درخواستیں کرتے رہے۔ گزشتہ روز ہونے والے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں وزارت داخلہ کے حکام کے علاوہ چیئرمین کمیٹی رانا شمیم اور ممبران سردار یوسف تالپور‘ محمد غالب‘ عبدالغفار ڈوگر‘ عبادالله‘ اسلم بودلہ اورمیاں افتخار نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جس کے دوران سارے ممبران نے وزارت داخلہ کے حکام سے اپنے اپنے ذاتی کاموں کی درخواستوں کے ڈھیر لگا دیئے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں عوامی مسائل اور ان کے حل کیلئے بلایا گیا اجلاس صرف ممبران کمیٹی کے مسائل اور معاملات کے حل تک محسود ہوگیا ہے۔ وزارت داخلہ کے حکام نے سارے ممبران کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور ملکی سطح پر جرائم اور منشیات کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے کوئی بات نہ کی گئی ایم این ایز کے ذاتی مسائل حل کرنے کی یقینی پر اجلاس کو ختم کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :