سائیں کمال خان شیرانی کا بھتیجا عبدالسلام 72ساتھیوں سمیت جمعیت علمائے اسلام میں شامل

منگل 10 نومبر 2015 21:34

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سیاست کا محور مرحوم سائیں کمال خان شیرانی کا بھتیجا عبدالسلام اپنے 72ساتھیوں سمیت پشتونخوا میپ سے مستعفی ہوکر جمعیت علمائے اسلام میں شامل تفصیلات کے مطابق پشتونخوا میپ کے ستر لارشود مرحوم سائیں کمال خان کے بھتیجے نے اپنے ساتھیوں سمیت جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت کا اعلان سلیازہ کمال آباد میں ایک اجتماع میں چیر مین نظریاتی کونسل پاکستان مولانا محمد خان شیرانی کی موجودگی میں کیا اس موقع پر ضلع شیرانی کے ضلعی امیر مولانا فیض محمد شیرانی ،ایم پی اے مفتی گلاب خان ژوب کے امیر مولانا شمس الدین بابر صوبائی سیکرٹری مالیا ت حاجی محمد حسن شیرانی اور دیگر اراکین عاملہ بھی موجود تھیں عبدالسلام نے کہا کہ مجھے جمعیت کے منشور سے مکمل اتفاق ہے ہمارا خانداان اور ساتھی جمعیت علمائے اسلام کے ساتھ وابستہ ہو کر سیاسی زندگی گزاریں گے ۔

متعلقہ عنوان :