کوڑا کرکٹ کو غیر محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے پر عائد پابندی میں توسیع
تازہ ترین : 1

کوڑا کرکٹ کو غیر محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے پر عائد پابندی میں توسیع

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء)محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور محکمہ تحفظ ماحول کی طرف سے ممنوع قرار دی گئی جگہوں ، پبلک مقامات اور دریاؤں کے بیڈز میں کوڑا کرکٹ پھنکنے پر عائد پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے ۔ اس امر کا فیصلہ اس لئے کیا گیا کہ بعض ہاؤسنگ سوسائٹیز ، صنعتی ادارں اور گھروں کے مالکان غیر قانونی طور پر ، کھلی جگہوں ، نشیبی علاقوں اور دریاؤں کے بیڈز میں کوڑا کرکٹ پھینکتے تھے جو عوام الناس کی صحت کے لئے ضرر رساں تھا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/11/2015 - 21:27:46

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں