Live Updates

تحریک انصاف کا آئی ایم ایف کے40ارب روپے کے نئے ٹیکسو ں کے نفا ذ ،حکومت کی عوام دشمن پالیسیو ں کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ

حکمران عوام کیلئے ڈینگی مچھر سے زیا دہ خطر ناک ثابت ہو رہے ہیں اب گیس کی قیمتو ں اضافہ کر نے کا پلا ن بنا کرعوام کو اربو ں روپے کا ٹیکہ لگانے لگے ہیں‘ اعجاز احمد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

منگل 10 نومبر 2015 21:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری کی قیادت میں پارٹی کارکنا ن نے پٹر ولیم مصنو عا ت ، بجلی کی قیمتو ں میں اضافے ، مہنگائی ، بیروزگاری ، لو ڈشیڈ نگ ، آئی ایم ایف کے40ارب روپے کے نئے ٹیکسو ں کے نفا ذ اور حکومت کی عوام دشمن پالیسیو ں کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا اور قیمتو ں میں فی الفور کمی کا مطالبہ کر دیا ۔

گزشتہ روز اعجاز احمد چوہدری کی قیادت میں تحریک انصاف کے کارکنو ں نے اکبر چوک میں احتجاجی مظاہر ہ کیا ، مظاہرین نے ہاتھو ں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پٹرولیم مصنو عات اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتو ں اور عوام پر بے جا ٹیکسو ں میں اضافہ کے خلاف نعرے درج تھے ، مظاہر ین نے حکومت کی ناقص اور عوام دشمن پالیسیو ں کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

اعجاز احمد چوہدری نے میڈیا کے نما ئندؤں اور کارکنو ں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حکمران عوام کیلئے ڈینگی مچھر سے زیا دہ خطر ناک ثابت ہو رہے ہیں اور اب یہ گیس کی قیمتو ں اضافہ کر نے کا پلا ن بنا کرعوام کو اربو ں روپے کا ٹیکہ لگانے لگے ہیں ،(ن) لیگ نے عام انتخابات میں عوام کو مہنگائی میں کمی کرنے کا وعد ہ کیا تھامگر جوں ہی وہ اقتدار کی کرسی پر بیٹھے انہیں اپنا کیا ہو ا وعد ہ بھو ل گیا ہے اور وہ عوام کے مسا ئل اور مہنگائی میں کمی لانے کی بجائے آئی ایم ایف او ر امریکہ کی پالیسیو ں پر عمل کر رہے ہیں جو انتہا ئی قابل مذمت ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ حکمران آئے روز منی بجٹ لاکر عوام پر مہنگا ئی کے بم برسا رہے ہیں ان کے دانت کھانے کے اور اور دیکھانے کے اور ہیں ، عوام بجلی کی لو ڈشیڈ نگ اورملک میں بڑھتے ہوئے جرائم سے تنگ آئے ہوئے ہیں اوپر سے حکمران عوامی مسا ئل میں دلچسپی لینے کی بجائے اپنی کمیشن بنانے کے منصوبو ں میں دلچسپی لے رہے ہیں اور اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ حکمران بیرون ملک سے تاجروں کو بلا کر پاکستا ن میں سرمایہ کاری کیلئے دعوت دے رہے ہیں ،یہ اپنا اوراپنے بچو ں کا سرمایہ ملک میں کیوں نہیں لا تے ؟ 40ارب کے نئے ٹیکس لگانے کی بجائے لو ٹی ہو ئی دولت ملک میں واپس لا ئیں اورآئی ایم ایف کے چنگل سے باہر نکلیں ڈالر ایک سے چھ روپے سے تجا وز کر گیا ہے اور آج ہر پاکستا نی ایک لاکھ پچیس ہزار روپے کا مقروض ہو چکا ہے اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے اربو ں روپے مزید قرض میں اضافہ ہوتا جائے گا جو کہ لمحہ فکریہ ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ موجو دہ نااہل حکمرانو ں نے عوام کو قرضو ں کے بوجھ کے نیچے دبا دیا ہے ،کرپشن اور لو ٹ مار کو نہیں روکا جا رہا جس کی سزاپوری قوم بھگت رہی ہے ، سیا ہ دورِ حکومت میں غریب عوام ظلم اور مہنگا ئی کی چکی میں پس رہے ہیں اشیاء ضرور ِیا کی قیمتیں آسمانو ں سے باتیں کر رہی ہیں ، بجلی ، گیس پٹر ول اور ڈیزل کی قیمتو ں میں دوگنا اضافہ کرکے عوام کی جیبو ں پر اربو ں روپے کا ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے جبکہ عالمی سطح پر قیمتو ں مسلسل کمی ہو رہی ہے روپے کی قد دن بدن کم ہور ہی ہے ، نواز شریف اسحاق ڈالر کو لگام ڈال کر عوام آدمی کو ریلیف فراہم کریں ،عمران خان کے سوا تما م لیڈروں کی دولت اور جائیداروں ملک سے باہر ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر لو ٹی ہو ئی دولت ملک میں واپس لے کر آئے گی حکمران کی عوام دشمن پالیسیو ں کی وجہ سے عوام کا خون چوساڈا رہا ہے ،مزدو اورکسا ن کا کو ئی پر سانِ حال نہیں فراڈ کسان پیکج سے کسانو ں کو کو ئی فائد ہ نہیں پہنچا ، (ن) لیگ قا تل لیگ بن چکی ہے 11سے زیا دہ تحریک انصاف کے کارکنو ں کو قتل کر دیا گیا ہے اور اُنکے ملزما ن دندنا تے پھر رہے ہیں پولیس عوام کی تحفظ کی بجائے حکمرانو ں کی سیکورٹی اور اُن کے گلوؤں کوتحفظ فراہم کرنے میں لگی ہوئی ہے ،تحریک انصاف این اے 122ی طرح کی بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا پردہ چاک کرے گی ، تحریک انصاف مظلوموں کی آوازہے اور اُن کے حقو ق کیلئے ہرفورم پر آواز بلند کر تی رہے گی اور حکمرانو ں کو اُن کے عوام سے کیے گئے وعدے یاد دلاتی رہے گی ۔

مظاہر ے میں نذ یر احمد چوہان ،رُکن صوبائی اسمبلی شنیلا روتھ ، ثوبیہ کمال ، محمدمدنی ،سید عدنا ن جمیل ، رانا اختر فیض کلواڑ ، رانا انجم ، رانا سمیع، اسلم کامی ، ارشاد گوند ل ، علا ؤ الدیب بہاری ، خادم حسین ، ڈاکٹر ذیشان ضیغم عباس، ندیم شاکر ، میا ں اختر ، راجہ شبیر، باقر کھرل ، عامر بابا ، خرم ، ڈاکٹر انیسہ فاطمہ ، چوہدری زاہد اقبال ، حیرب اﷲ خان ، اشتیاق ملک ، لقما ن قاضی ، محمد عمر، محمد یو سف، سمیت کثیر تعدا د میں کارکنا ن شریک تھے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات