اسلام آباد کارخریدنے کیلئے مہنگا ترین اورگوجرانوالہ پرانی کاروں کیلئے بہترین قیمت والا شہر قرار

منگل 10 نومبر 2015 21:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) گاڑیوں کی فوری آن لائن خرید وفروخت ممکن بنانے والے ادارے’’کارمودی‘‘نے کہاہے کہ مختلف علاقوں اور شہروں میں پرانی گاڑیوں کی قیمتیں کس طرح مختلف ہیں؟جنوبی ایشیاء کی اس معیشت میں2008کی معاشی نموکے باعث استعمال شدہ کاروں کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے اور کاروں کا استعمال کرنے والوں کی قوت خرید بھی بڑھ رہی ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کارخریدنے کیلئے مہنگا ترین شہرجبکہ گوجرانوالہ پرانی کاروں کیلئے بہترین قیمت والا شہر ہے ۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق لامودی نے ماڈل2000سے2014تک کی کاروں کی مختلف علاقوں میں فروخت پر تحقیق کی جس میں سو سے زائد علاقوں کو شامل کیا گیا، اس تحقیق کے مطابق کاروں کی سب سے زیادہ مسابقتی قیمت والا شہر گوجرانوالہ قرارپایاجہاں اوسطً ایک کار998kمیں دستیاب ہوتی ہے،اس کے بعد ملتان1,151mاور راولپنڈی 1,151mپر آتے ہیں ،اس تحقیقی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کارخریدنے کیلئے مہنگا ترین شہرہے جہاں موجودہ موجودہ اوسط قیمت1,555mروپے طلب کی جاتی ہے،پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہونے کے ناطے کاروں کی خرید وفروخت میں کراچی کا پہلا نمبر ہے لیکن اس کے باوجودیہاں کار خریدنااتنا سستا نہیں جتنا کہ باقی شہروں میں ہے،یہاں پرانی گاڑی کی اوسط قیمت1,127mروپے کے لگ بھگ ہے، دوسری طرف لاہورمیں اوسط قیمت1,485mہے جبکہ ٹیوٹا کرولا سب سے پسندیدہ کار قرار پائی ہے ،پرانی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افرادمختلف شہروں کے تقابلی جائزہ کیلئے کار مودی کی آن لائن انفارمیشن سے مدد لے سکتے ہیں،کار مودی آن لائن پورٹل نے اب تک ہزاروں افراد کو اپنی پسندکی کار کا گھر بیٹھے انتخاب کرنے میں مدد کی ہے،کار مودی پاکستان کے ایم ڈی راجہ مرادکے مطابق گوجرانوالہ جیسے شہروں کو اکثرنظراندازکیا جاتاہے کیونکہ وہ چھوٹے شہرہوتے ہیں لیکن ہمیں سمجھنا چاہیے کہ اب یہ بڑی آبادی کے ساتھ بڑے شہر ہیں جہاں بڑے پیمانے پر کاروبار ہورہا ہے،ہم اپنی ویب سائٹ پر گزشتہ ایک سال سے گوجرانوالہ،گجرات اور سیالکوٹ جیسے شہروں کیلئے گاڑیوں کی تلاش میں زیادہ سرگرمی دیکھ رہے ہیں اور اس حوالے سے اپنی کارکردگی پر کافی پرجوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :