قائداعظم یونیورسٹی میں میتھ میٹیکل فزکس پر علاقائی کانفرنس کا آغاز

ترکی، ایران سمیت ایشیاء، یورپ اور افریقی ممالک کے 30سے زائد نمائندوں کی شرکت

منگل 10 نومبر 2015 21:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) قائداعظم یونیورسٹی اورسینٹر فار فزکس کے تعاون سے میتھ میٹیکل فزکس پر چودھویں علاقائی کانفرنس شروع ہو گئی ۔ کانفرنس میں ایران، ایشیاء، یورپ، امریکہ سمیت افریقی ممالک کے 30 سے زائد نمائندے شرکت کررہے ہیں۔ اس نوعیت کی کانفرنس کا انعقادپروفیسر ریاض الدین مرحوم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جن کاانتقال 2013 میں ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے دوران ان کی تعلیمی و سائنسی خدمات کا بھرپور اعتراف کیا جائے گا۔ گزشتہ روز قائداعظم یونیورسٹی کے شعبہ ارتھ سائنسز کے آڈیٹوریم میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی پروفیسر جاویداشرف تھے جبکہ سینٹر فار فزکس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حفیظ حورانی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔کانفرنس 14نومبر (ہفتہ کے دن)تک جاری رہے گی۔کانفرنس میں میتھ میٹیکل فزکس کے متعدد موضوعات پر مکالمے پیش کئے جائیں گے۔ ان میں کشش ثقل اور کاسمولوجی، سٹریٹسرنگ تھیوری اور ہائی انرجی فزکس شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :