ہسپتالوں سے 20لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ادویات چوری کر نیوالے گینگ کے5ملزمان گر فتار

منگل 10 نومبر 2015 21:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) صوبائی پا رلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ہسپتالوں سے 20لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ادویات چوری کر نیوالے گینگ کے5ملزمان کو گر فتار کر لیا جبکہ ان سے ادویات لینے والے4میڈ یکل سٹورز کو بھی سیل کر دیا گیا ہے‘محکمہ صحت کے جو بھی افسران انکے ملزمان کے ساتھ ملوث ہوں گے انکے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز ڈی جی صحت کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ گر فتارہونیوالوں میں مظہر ‘الیاس ‘جعفر اوقصیر بھی شامل ہیں جن میں ایک کے سواباقی چاروں سر کاری ملازم ہے اور ان سے حاصل ہونیوالی معلومات کے بعد دیگرافراد کے خلاف بھی کاروائی کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے جو ادویات ملی ہے انکو پہلے لیبارٹری سے چیک کروایا جا ئیگا اسکے بعد انکو ہسپتالوں کو واپس کر یں گے ۔