لاہور ر ہائیکورٹ نے8 سال قبل وفات پانے والی خاتون کا ووٹ کاسٹ کرنے کا نوٹس لے لیا
تازہ ترین : 1

لاہور ر ہائیکورٹ نے8 سال قبل وفات پانے والی خاتون کا ووٹ کاسٹ کرنے کا نوٹس لے لیا

لاہور کی یوسی 139 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا بھی حکم ‘ 3 دنوں میں گنتی کا عمل مکمل کیا جائے ، نگرانی سیشن جج کریں‘لاہور ہائیکورٹ کا حکم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء)لاہور ر ہائیکورٹ نے جڑانوالہ میں8 سال قبل وفات پانے والی خاتون کا ووٹ کاسٹ کرنے کا نوٹس لے لیاجبکہ لاہور کی یوسی 139 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو لاہور ہائیکورٹ کے روبرو سماعت کے دوران درخواست گذار خضر حیات کے وکیل نے انکشاف کیا کہ جڑانوالہ کی یونین کونسل 49 میں وفات پانے والی خاتون کا ووٹ ڈالا گیا حالانکہ خاتون صغراں بی بی کے انتقال کو آٹھ برس ہو چکے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان خان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں وفات پانے والے افراد کے ووٹ ڈالے گئے جو انتخابی عمل پر سوالیہ نشان ہے،ریٹرنگ آفیسر نے قانون کی حکمرانی کے بجائے اپنی مرضی کی۔ لگتا ہے بلدیاتی انتخابات شہروں میں نہیں جنگل میں ہوئے ہیں۔ہائی کورٹ نے یو سی 49کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا اور ریٹرننگ آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ بیان حلفی جمع کرائے کہ اس نے پوری ایمانداری سے نتائج مرتب کئے۔جسٹس فرخ عرفان خان نے لاہور کی یوسی 139 میں بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کاحکم دے دیا اور ہدایت کی کہ تین دنوں میں گنتی کا عمل مکمل کیا جائے جس کی نگرانی سیشن جج کریں، درخواستوں پر مزید کارروائی 12 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

وقت اشاعت : 10/11/2015 - 21:10:18

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں