اصل زندگی کی جل پری

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 10 نومبر 2015 21:09

اصل زندگی کی جل پری

اٹیلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10نومبر۔2015ء)پانی کے نیچے اکثر لوگ صرف چند سیکنڈ ہی سانس لے سکتے ہیں لیکن اصل زندگی کی ”مارمیڈ“ نے دنیا کے گہرے ترین تالاب میں کئی منٹ تک سانس روک کر تیراکی کر کے سب کو حیران کر دیا۔ ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ اٹلی کی فری ڈائیور، ایلارا مولناری، نے اپنی زبردست قابلیت کا مظاہرہ کرتے ہوئےسانس لینے کے کسی آلے کے بغیر کئی منٹوں تک گہرے پانی میں تیراکی کی۔

اپنی اس پرفارمنس کے دوران اس نے صرف ناک کی کلپ استعمال کی۔دنیا کا یہ گہرا ترین تالاب ہوٹل میلی پینی ترم، مونٹی گروٹو ترم، اٹلی میں واقع ہے۔یہ پول عام سوئمنگ کرنے والے افراد کی بجائے سکوباڈائیونگ کا شوق رکھنے والوں کے لیے بنایا گیا ہے۔یہ تالاب 138 فٹ گہرا ہے۔

(جاری ہے)

اگر یہ سطح زمین پر ہوتا تو 12 منزلہ بلڈنگ کے برابر ہوتا۔اس تالاب کو ایک سال کے عرصے میں تعمیر کیا گیا ہے۔

تالاب کے ساتھ گہرائی میں دیکھنے والے شائقین کے لیے سرنگ بھی بنائی گئی ہے۔ مولناری بچپن سے ہی سوئمنگ کر رہی ہے، اس نے بہت سے ایوارڈ جیتے ہوئے ہیں۔اس کی ماں ایک سمندری بائیولوجسٹ تھی،جس سے متاثر ہوکر مولناری کو بھی تیراکی کا شوق ہوا۔بہت دیر تک سانس روک کر سوئمنگ کرنے کی وجہ سے اسے حقیقی زندگی کی مارمیڈ کہا جاتا ہے۔