معروف برطانوی فٹبالر وین رونی نے ڈبلیو دبلیو ای کے ریسلر کو تھپڑ رسید کردیا
تازہ ترین : 1
معروف برطانوی فٹبالر وین رونی نے ڈبلیو دبلیو ای کے ریسلر کو تھپڑ رسید ..

معروف برطانوی فٹبالر وین رونی نے ڈبلیو دبلیو ای کے ریسلر کو تھپڑ رسید کردیا

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10 نومبر 2015 ء) معروف برطانوی فٹبالر وین رونی نے ڈبلیو دبلیو ای کے ریسلر کو ایک شو کے دورانتھپڑ رسید کردیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے مشہور فٹ بالر وین رونی نے چھ فٹ سات انچ کے طویل قامت ریسلر ویڈ بیرٹ کے چیلنج کا بھرپور جواب دیتے ہوئے انہیں بھرے مجمعے میں تھپڑ رسید کردیا۔ رونی اپنے چھ سالہ بیٹے کائی اور سابق ساتھی کھلاڑیوں ریان گگ اور ڈیرن فلیچر کے ساتھ ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کا میچ دیکھنے مانچسٹر ارینا میں موجود تھے جب ویڈ بیرٹ نے رونی کو تماشائیوں کی پہلی قطار میں دیکھ کر ان کی تضحیک شروع کردی۔

یہ سنتے ہی رونی اپنی کرسی سے اٹھے اور ریسلر کو مقابلے کے لیے چیلنج کرتے ہوئے ہزاروں تماشائیوں کے سامنے تھپڑ رسید کردیا۔
وقت اشاعت : 10/11/2015 - 20:53:40

اپنی رائے کا اظہار کریں