افغانستان‘ داعش حامی عسکریت پسند کا خود کش حملہ‘ ایک طالبان کمانڈر ہلاک‘ ایک زخمی

منگل 10 نومبر 2015 20:10

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) افغانستان میں داعش کے ایک حامی خود کش حملہ آور کے بم دھماکے میں سینیئر طالبان کمانڈر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ زابل کی پولیس کے ترجمان عبدالرزاق نے بتایا کہ داعش کے حامی ایک عسکریت پسند نے ضلع فاک ء ایوان میں طالبان کے ایک گروپ کے درمیان گھس کر خود کش حملہ کرڈالا جس کے نتیجے میں ایک طالبان کمانڈر ملا ماتی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔