آسٹریلیا‘ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ‘ تین ماہرین ماحولیات ہلاک
تازہ ترین : 1

آسٹریلیا‘ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ‘ تین ماہرین ماحولیات ہلاک

`

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء) آسٹریلیا میں ہیلی کاپٹر گر کر گباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تین ماہرین ماحولیات ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس کمانڈر سپرنٹنڈنٹ کریگ چیکو نے بتایا کہ ای سی 135 یورو ہیلی کاپٹر سڈنی کے شمالی علاقے میں وانا گینز نیشنل پارک کے نزدیک دو روز قبل گر کر تباہ ہوا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ حکام گزشتہ روز طیارہ تباہ ہونے کی جگہ اور اس کا ملبہ تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ طیارے میں سوار تین ماہرین ماحولیات رچرڈ گرین‘ ان کی اہلیہ کیرولین اور 72 سالہ جان ڈیوس ہلاک ہوگئے۔ جن کی لاشوں کی تلاش جاری ہے

وقت اشاعت : 10/11/2015 - 20:06:02

اپنی رائے کا اظہار کریں