اسلام آباد، منشیات کیس کا جرم ثابت نہ ہونے پر بری

منگل 10 نومبر 2015 20:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے منشیات کیس کے ملزم ناصر الدین کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے منشیات کیس میں گرفتار ملزم ناصر الدین ولد خوشحال کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم پر بجرم 9C کا الزام ثابت نہ ہونے پر بری کردیا۔ واضح رہے کہ ملزم ناصر الدین پر 1040 گرام چرس بجرم 9C کے الزام پر تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور دو سال بعد مقدمہ کا فیصلہ ہوا ہے

متعلقہ عنوان :