Live Updates

عمران خان کو جتنا پریشان اب دیکھا اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا ‘ شیخ رشید

(ن)لیگ عمران خان اور میرے درمیان اختلافات چاہتی ہے ،نواز شریف اب آصف زرداری کے نسخے استعمال کررہے

منگل 10 نومبر 2015 19:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو جتنا پریشان اب دیکھا اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا ،عمران خان کی کسی کمزوری بارے بات نہیں کروں گا،(ن)لیگ عمران خان اور میرے درمیان اختلافات چاہتی ہے ،نواز شریف اب آصف زرداری کے سارے نسخے استعمال کررہے ہیں،میں بے خوف اور خودکش سیاستدان ہو ں اور جو مجھے جانتے ہیں انہیں اس کا بخوبی اندازہ ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں مسلم لیگ (ن) کا یہی ٹارگٹ ہے کہ میرے اور عمران خان کے درمیان اختلافات پیدا ہو جائیں ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف کو اسپیکر اسمبلی کے انتخاب کیلئے میرے پاس راولپنڈی میں آنا چاہئے تھا اور میری عزت کو بڑھانا چاہیے تھا میں سب سے سینئر ہوں۔شیخ رشید کا کہنا تھا عمران خان کے پرانے لوگ پیچھے رہتے جارہے ہیں اور اور نئے لوگ آگے آرہے ہیں،ملک میں کوئی لیڈر ایسا نہیں جس پر سب متحد ہوں ۔نواز شریف اب آصف زرداری کے سارے نسخے استعمال کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یا تو اس نظام کو ختم ہوجانا چاہیے یا پھر سچے کھرے پاکستانیوں کو انقلاب کے لئے سامنے آنا چاہیے اور مرنا بھی چاہیے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات