گوادرکو سمارٹ پورٹ سٹی بنانے کے لیے 2281 ایکڑ زمین حاصل کرلی گئی ہے،کامران مائیکل

انڈسٹریل اسٹیٹ فری زون کے قیام کیلئے 650ایکڑ زمین چین کے حوالے کی جائے گی ،وفاقی وزیر جہاز رانی و بندرگاہ

منگل 10 نومبر 2015 19:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر برائے جہاز رانی و بندرگاہ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ گوادرکو سمارٹ پورٹ سٹی بنانے کے لیے 2281 ایکڑ زمین حاصل کرلی گئی ہے جہاں مختلف مراحل میں کام ہوگا ۔چین کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ چکا ہے جو وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری احسن اقبال کی سربراہی میں گوادر کا دورہ کر ے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کیمپ آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر کامران مائیکل نے کہا کہ حکومتی کاوشوں سے گوادر پورٹ جلد سمارٹ پورٹ سٹی کے طور پر ابھرے گا۔ گوادر میں 2281 ایکڑ زمین حاصل کرلی گئی ہے جہاں مختلف مراحل میں کام ہوگا ۔چین کا وفد پاکستان پہنچ چکا ہے اور بدھ کو وفاقی وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں گوادر کا دورہ کرے گا جہاں پہلے فیز میں انڈسٹریل اسٹیٹ فری زون کے قیام کے لیے 650ایکڑ زمین چین کے حوالے کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ فری زون کے قیام سے پاکستان کی امپلائمنٹ انڈسٹری کو فائدہ ہوگا اور اس سے بلوچ عوام بالخصوص استفادہ حاصل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے اشتراک سے گوادر میں پاک چین پرائمری اسکول کا افتتاح بھی کیا جائے گا جس میں بہترین کاردگردگی کے حامل طلباء کو اسکالرشپ بھی دیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں قوانین کی پاسداری پرزور دیتے ہوئے کہا کہ گوادر میں لاقانونیت پرجلد قابو پاکر امن کو بحال کیا جائے گا تاکہ ترقیاتی کام تیزی سے پایہ تکمیل کو پہنچ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :