ماہرین نے پرسکون اور خوشحال زندگی گزارنے کیلئے فیس بک سے دوری اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا

muhammad ali محمد علی منگل 10 نومبر 2015 19:42

ماہرین نے پرسکون اور خوشحال زندگی گزارنے کیلئے فیس بک سے دوری اختیار ..

کوپن ہیگن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10 نومبر 2015 ء) ماہرین نے پرسکون اور خوشحال زندگی گزارنے کیلئے فیس بک سے دوری اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہیپی نیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک ریسرچ کے مطابق فیس بک سے صرف ایک ہفتہ دور رہنے والے افراد دوسروں کے مقابلے میں زیادہ خوشی محسوس کرنے لگتے ہیں۔

اس ریسرچ میں 1095 لوگوں کو دو گروپس میں تقسیم کر دیا گیا۔ان میں سے پہلے گروپ نے فیس بک کا استعمال بند کر دیا جبکہ دوسرے گروپ نے اسے جاری رکھا۔ ایک ہفتے بعد جبکہ فیس بک استعمال نہ کرنے والے افراد سے رائے لی گئی تو تو انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی سے زیادہ مطمئن ہیں۔ ان میں سے 88 فیصد نے خود کو خوش قرار دیا جبکہ پہلے گروپ میں کل 81 فیصد افراد نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی سے خوش ہیں۔

(جاری ہے)

پہلے گروپ کے 84 فیصد افراد نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی کو سراہتے ہیں جبکہ پہلے گروپ میں 75 فیصد افراد ایسے خیالات رکھتے تھے۔پہلے گروپ کے 12 فیصد لوگوں نے خود کو غیر مطمئن بتایا تو فیس بک استعمال کرنے والے گروپ میں یہ تناسب 20 فیصد رہا۔ اس تجربہ کے اختتام پر دوسرے گروپ نے بتایا کہ ان کی سماجی زندگی بھرپور ہو چکی ہے اور انہیں توجہ مرکوز کرنے میں زیادہ دشواری بھی نہیں محسوس ہوتی جبکہ پہلے گروپ میں اس حوالے سے کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :