اصولی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ،دن رات عوام کی خدمت میں گزاتے ہیں سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ،میر محمد عمر خان جمالی

منگل 10 نومبر 2015 19:32

جعفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء )سابق وزیر اعظم میر ظفر اﷲ خان جمالی کے سیاسی جانشین میر محمد عمر خان جمالی نے کہا ہے کہ ہم اصولی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ہم دن رات عوام کی خدمت میں گزاتے ہیں سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

عوام کی خاطر جان بھی قربان کر نے کو تیار ہوں بلوچستان میں اور بھی کافی شخصیات تھے مگر حاجی ظفر اﷲ خان جمالی کا وزیر اعظم بنا یہ صرف عوام کی دعاؤں کا نتیجہ تھا جمالی خاندان نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور آگے بھی کرتے رہے گے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اﷲ یار کے وارڈ 21میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر کونسلر میر عبدالرحمان لہڑی ،حاجی غلام مصطفی گولہ،نائب سکندر علی گولہ ،غلام رسول لہڑی،ڈاکٹر معشوق لاشاری ،صابر حسین گولہ ودیگر نے بھی خطاب کیا میر عمرخان جمالی کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال گزر گئے لیکن ڈیرہ اﷲ یار میں کوئی ترقیاقی کام نہیں ہوا ہے وارڈ 21کو دیکھ کر پتہ چلا ہے کہ عوام کے پیسوں کو صرف اپنے چند افراد کو نوازا جا رہا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ میں نہ کوئی ایم این اے ہوں نہ کے ایم پی اے مگر جو مجھ سے ہو سکا عوام کی خدمت کر تا رہوں گا کیونکہ ہمیں بزرگوں نے بھی یہی درس دیا کہ عوام کا خدمت کر نا ان کے درمیان رہنا تو میری یہی کوشش ہے کہ عوام کے درمیاں رہوں اور ان کے حال سے واقف ہوں اس موقع پر گولہ برادری اور وارڈ کے تمام معززین نے میر عمر خان کو آئندہ انتخابات میں بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے ،میر عمر خان جمالی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہمارے چار کونسلر منتخب ہوئے تھے جن میں تین بے وفا نکلے اور ایک میر عبدالرحمان لہڑی اب بھی ہمارے ساتھ ہیں ،ان کو بھی مخالفین نے خریدنے کی کوشش کی لیکن اس نے صاف انکار کیا ہے میں ان کا شکر گزار ہوں میر عمرخان جمالی نے اعلان کیا ہے کہ حاجی ظفر اﷲ خان کی فنڈ سے وارڈ 21کو خصوصی فنڈ دیا جائے گا ۔