موجودہ قیادت عوامی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی‘ میاں مقصود احمد

ملک میں کاغذی منصوبوں اور اقتصادی خوشحالی کی تشہیر مہم محض دکھاوے کے سواکچھ نہیں‘ امیرجماعت اسلامی پنجاب

منگل 10 نومبر 2015 19:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب کے میاں مقصود احمدنے کہاکہ پاکستان کو بحرانوں کاسامناہے۔موجودہ قیادت مسائل حل کرنے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی،ایک طرف عوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں تودوسری جانب اقتدار پر قابض لوگ عوام سے اپنا تعلق توڑچکے ہیں،عوام کی تقدیر کے مالک بنے بیٹھے حکمران جانتے ہی نہیں کہ اصل مسائل کیاہیں اورانہیں کیسے حل کیاجاناچاہئے ،سڑکوں کاجال بچھانے سے لوگوں کاپیٹ نہیں بھرسکتا اس کے لئے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس حکمت عملی اپناناہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے سے آنے والی تبدیلی ملک وقوم کیلئے تباہ کن ہوگی۔ملک میں اس وقت مخلص اور محب وطن سیاسی قیادت کافقدان ہے۔حکمرانوں کی کارکردگی عوامی توقعات کے مطابق نہیں۔

عوام مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پڑھی لکھی اوردیانتدار قیادت کومنتخب کریں۔جب تک وسائل سے مالامال ملک کوحقیقی معنوں میں عوام دوست حکمران نصیب نہیں ہوتے پاکستان ترقی وخوشحالی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت عوام مہنگائی،بے روزگاری،لاقانونیت،میرٹ کی خلاف ورزی،دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کے عذاب سے دوچار ہیں انہیں کسی قسم کاکوئی ریلیف میسر نہیں۔ملک میں کاغذی منصوبوں اور اقتصادی خوشحالی کی تشہیر ی مہم محض دکھاوے کے سواکچھ نہیں۔قومی خزانے سے اربوں روپے ذاتی تشہیر پر لگائے جارہے ہیں جن کا متعلقہ اداروں کی جانب سے نوٹس لیاجاناچاہئے۔

متعلقہ عنوان :