عوامی وزیراعظم ہوں ،عوام کی فلاح وبہبود ہماری سیاست کا محور ومرکز ہے ،چوہدری عبدالمجید

پیپلزپارٹی حکومت نے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے میگا پراجیکٹس دیئے وہ بعض لوگوں کو ہضم نہیں ہورہے ، عوام کو علاقائی ،قبیلائی ،برادری کی سیاست میں الجھانے والوں کی سیاست ہچکولے کھا رہی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

منگل 10 نومبر 2015 19:30

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجیدنے کہا ہے کہ عوامی وزیراعظم ہوں عوام کے فلاح وبہبود ہماری سیاست کا محور ومرکز ہے عوام کا استحصال کرنے الے بے روزگار سیاست دان عوامی فلاح وبہبود کے ایجنڈے کی رکاوٹ نہیں بن سکتے۔عوامی فلاح وبہبود ہمارا ایجنڈا ہے اس ایجنڈے کی تکمیل کرکے رہیں گے۔

پیپلزپارٹی کی حکومت نے عوام کی ترقی وخوشحالی کے لیے میگا پراجیکٹس دیئے وہ بعض لوگوں کو ہضم نہیں ہورہے اور جگہ جگہ ان کی چیخیں سنائی دے رہی ہے ۔آزادکشمیرکے عوام کو علاقائی ،قبیلائی اور برادری کی سیاست میں الجھانے والوں کی سیاست ہچکولے کھا رہی ہے۔عوام کا استحصال کرنے والے ساری زندگی اقتداروں کو ترستے رہیں گے عوامی عدالت میں پیپلزپارٹی 2016کے جنرل الیکشن میں کلین سویپ کرے گی اور دوبارہ برسر اقتدار آکر عوامی فلاح وبہبود کے ایجنڈے کی تکمیل کرے گی۔

(جاری ہے)

تحریک آزادی کشمیر کے بیس کمیپ کی حکومت مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی دلوانے کے لیے دنیا کے ہر فورم پر اپنی آواز بلند کر تی رہے گی ۔بھارتی حکمران اب جابرانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک کاراستہ نہیں روک سکتے۔ وہ آ ج یہاں کوٹھیاں کے مقام پر ایک بڑے جلسہ عام میں بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے اس جلسے کی صدارت سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل باغ حاجی سرداراورنگزیب خان نے کی ۔

سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد شہزاد نے سر انجام دیئے اس موقع پر وزیر صحت سردار قمرالزمان ، وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید، مشیر حکومت راجہ آصف احمد علی، سردار رفیق بیگ، سردار ضیاالقمر، خورشید کشمیری، راشد قمر، سید امتیاز حسین شاہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ ، کمشنر پونچھ ڈویژن ،ڈپٹی کمشنر امجد علی مغل ،ایس پی باغ کامران علی باغ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :