موربی بی کی کراچی آمدپر ضلع ملیرکی تنظیم کی جانب سے عوامی استقبالیہ کے لیے تیاریاں شروع کردی ہے ، لالافضل کریم

منگل 10 نومبر 2015 19:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) مور بی بی (بیگم نسیم ولی خان )صوبہ سندھ کے تنظیمی دورے سے امن بھائی چارے کی ایک نئی فضاء قائم ہوگی کارکن اور عہدیداران قائدین کے دورے کے لیے بھرپور انداز میں تیاری کریں ان خیالات کا اظہاراے این پی (ولی) سندھ کے صدر لالافضل کریم نے ملیر کی تنظیم کی جانب سے مرکزی قائد کی لانڈھی میں عوامی استقبالیہ کی تیاریوں کے حوالے سے منعقد اجلاس میں کیا ، واضح رہے کہ مور بی بی 15 نومبر کو کراچی آمد ہوگی جن کا ائیرپورٹ پر بھرپور طریقے سے استقبال کیا جائیگا اور اور 16 نومبر کو ایک دن کے لیے حیدرآباد کا دورہ کرینگی جہاں پارٹی ذمہ داران نے قائد کے استقبال کے لیے تیاریاں شروع کردی ہے اور 17 نومبر کو ملیر لانڈھی کا دورہ کرینگی ،لانڈھی میں عوامی سطح پر مور بی بی کے استقبالیہ کے لیے تیاریاں شروع ہوچکی ہے اسی حوالے سے گزشتہ روز ضلع ملیر کے آرگنائزر امان خٹک کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہواجس میں اے این پی ولی سندھ کے صدر لالافضل کریم ، سیکریٹری جنرل قاسم جان ،قادر خان ایڈوکیٹ ،ادریس دیشان ،رشید خان ، شاکر بونیری مرکزی عہدیداران واراکین کمیٹی عبدالرحمن تنولی ،ڈاکٹر جمیل ،رحمن واحد ،مومن خان چغرزئی ،ڈاکٹر فضل الرحمن ،بشیر احمد ودیگر عہدیداران شرکت کی اجلاس کے بعد ضلعی وصوبائی عہدیداروں نے وفد کی صور ت میں مظفر آباد کالونی ، داؤد چورنگی ،گل احمد ،فیوچر کالونی اور مانسہرہ کالونی کا دورہ کیا جہاں مختلف حجروں میں لوگوں سے ملاقاتیں کی اور انہیں پار ٹی پروگرام سے آگاہ کرتے ہوئے بیگم نسیم ولی خان کو دئیے گئے عوامی استقبالیہ میں بھرپور شرکت کی دعوت دی اس موقع پر علاقہ مکینوں نے بیگم نسیم ولی خان کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی شرکت کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :