کراچی میں پینے کا پانی عوام کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن گیا ہے ،حلیم عادل شیخ

کینجھرجھیل کراچی ،ٹھٹھہ کی عوام کے لیے واحد ذریعہ ہے جھیل کو تباہی سے بچانا ہوگا ،صدر مسلم لیگ (ق)سندھ

منگل 10 نومبر 2015 19:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں پینے کا پانی عوام کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن گیا ہے ،گندہ اور بدبودار پانی پی کر کراچی کی عوام مہلک بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہے ،شہر میں 70فیصد امراض پانی سے جنم لے رہے ہیں،ہم نے 3سال قبل صاف پانی کی فراہمی کے لیے آواز اٹھائی اور خصوصاً کینجھرجھیل کو تباہی سے بچانے کے لیے عدالت بھی گئے مگر ہماری ابھی تک کوئی سنوائی نہ ہوئی ہے لوگ کہیں اس زہریلے پانی سے نگلریا کاشکار ہورہے ہیں تو کہیں پیٹ کے مختلف امراض میں مبتلاہورہے ہیں ۔

کینجھر جھیل کراچی سمیت ،ٹھٹھہ ،جامشورو،گھاروتک کی عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے جسے تباہی سے بچانے کے لیے ہم نے دن رات کوششیں کی ہے حکمرانوں کو عوام کا کوئی خیال نہیں یہ لوگ اپنی غلط روش کو سدھارنے کی کوشش بھی نہیں کرنا چاہتے ۔

(جاری ہے)

صاف پانی کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے جو بے حسی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے وہ سب حکمرانوں کی سرپرستی کانتیجہ ہے ۔

کراچی کے شہریوں کا اﷲ ہی حافظ ہیں وہ پانی ابال کر پیئے ،مسلم لیگ سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں کراچی کے رہنما سیف اﷲ خان کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن سے آئے علاقہ معززین سے بات چیت میں ان کا کہنا تھاکہ کراچی کے مضافاتی علاقوں میں تو پینے کا پانی مکمل طور پر نایاب ہوچکاہے جبکہ شہری علاقوں کے لوگ بھی صبح سویرے پانی کی تلاش میں نکل کھڑے ہوتے ہیں اور سارا دن اسی کشمکش میں نکل جاتا ہے جس پر حکومت کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگتی ،انہوں نے کہا کہ شہر میں چاروں طرف ٹینکرمافیا کا راج ہے جو مہنگے داموں پانی فروخت کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے ،جس میں انتظامیہ کے اہم عہدیدارن بھی شامل ہیں کیونکہ ان کاموں کی سرپرستی کرنا بند کردی جائے تو عوام کو نہ صرف صاف پانی فراہمی میں آسانی ملیں گی بلکہ وہ انتظامیہ کو بدوعائیں دینے کا سلسلہ بھی بند کردیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھر میں نگلیریا اور ڈائریا کے امراض کا پھیلنا آلودہ پانی کااستعمال جسے اس شہر کے بوندبوند کو ترستے لوگ مجبوراً پی رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :