کیمکلزاینڈڈائزمرچنٹ ایسوسی ایشن نے ایف پی سی سی آئی انتخابات میں سینیٹر غلام علی کی حمایت کردی
`
منگل 10 نومبر 2015 19:21
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء)کیمکلزاینڈڈائزمرچنٹ ایسوسی ایشن نے وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت کے سالانہ انتخابات برائے2016میں بزنس مین پینل کے صدارتی امیدوارسنیٹرحاجی غلام علی کی مکمل حمایت کا اعلان کیاہے ۔یہ اعلان منگل کو کیمکلزاینڈڈائزمرچنٹ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈرچوہدری نصیرکی سربراہی میں وفد نے بزنس مین پینل کے چیئرمین سلطان چاولہ،وائس چیئرمین فرسٹ میاں زاہدحسین،سنیٹرحاجی غلام علی، وائس چیئرمین ذکریاعثمان، شیخ منظرعالم ، ثاقب فیاض مگوں،خرم سعید،سلطان رحمن اورشبیرمنشاء سے ملاقات میں کیا ۔
وفد میں چیئرمین کیمکلزاینڈڈائزمرچنٹ ایسوسی ایشن عارف کپور،وائس چیئرمین عبدالصمد،فیصل شبیرچھیپا،معین بشیراور رفیق سیٹھ شامل تھے۔(جاری ہے)
اس موقع پر کیمکلزاینڈڈائزمرچنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہاکہ بزنس مین پینل نے سنیٹرحاجی غلام علی کو بطورصدارتی امیدوار نامزد کرکے ایک بہترقدم اٹھایا ہے،حاجی غلام علی بزنس کمیونٹی کے مسائل سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وہ پہلے بھی ایف پی سی سی آئی کے صدر رہ چکے ہیں ۔ انہوں نے اپنے دورمیں ملکی معیشت اور ایف پی سی سی آئی کی بہتری کے لیے کام کیا اوربزنس کمیونٹی کونہ صرف متحدکیا بلکہ ان کے مسائل بھی احسن طریقے سے حل کیئے ۔انہوں نے امید ظاہرکی کہ وہ پہلے کی طرح بزنس کمیونٹی کومتحدکریں گے بلکہ اپنے پہلے دور سے بڑھ کربزنس کمیونٹی کی خدمت کریں گے ۔بزنس مین پینل کے عہدیداروں نے کیمکلزاینڈڈائزمرچنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ان کے صدارتی امیدوار کی حمایت کرنے پرشکریہ اداکیا۔مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.